ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ٹھیک کہہ رہے ہیں آفریدی، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے، کشمیر کیا سنبھالیں گے: آفریدی کی ٹویٹ پر راجناتھ سنگھ نے کیا اپنا ردعمل

ٹھیک کہہ رہے ہیں آفریدی، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے، کشمیر کیا سنبھالیں گے: آفریدی کی ٹویٹ پر راجناتھ سنگھ نے کیا اپنا ردعمل

Thu, 15 Nov 2018 16:57:31  SO Admin   S.O. News Service

دہلی ١۵ اکتوبر(ایس او نیوز)کشمیر پر اپنی رائے رکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیکھی تنقید کا شکار ہو رہے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے بیان پر اب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے آفریدی کے بیان پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے ہیں تو کشمیر کیا سنبھالیں گے؟

اخبارنویسوں  سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا، "آفریدی نے بات تو بہت ٹھیک کہی ہے۔ وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے، کشمیر کیا سنبھال پائیں گے۔ کشمیر بھارت کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی شاہد آفریدی کا ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ یہ کہتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں کہ ’’ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہئے۔ پاکستان سے خود کے چار صوبے نہیں سنبھل رہے۔ اس لئے کشمیر کو آزاد ملک بننے دو۔ انسانیت سب سے بڑی چیز ہوتی ہے۔ کشمیر میں لوگ مر رہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔ کسی بھی برادری میں کسی بھی کی موت ہوتی ہے تو وہ تکلیف دہ ہے۔ پاکستان کو نہیں چاہئے کشمیر۔ کشمیر ایک الگ ملک بنے۔ کم از کم انسانیت تو زندہ رہے‘‘۔


Share: